منگل 6 اکتوبر 2026 - 03:00
حدیث روز | توبہ کرنے والے گناہ گار کی سرزنش سے اجتناب

حوزہ/ پییغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک روایت میں اس شخص کی سرزنش کرنے سے منع فرمایا ہے جس نے اپنے گناہ سے توبہ کر لی ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تنبیہ الخواطر" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه و آله:

«مَنْ عَیَّرَ أَخَاهُ بِذَنْبٍ قَدْ تَابَ مِنْهُ لَمْ یَمُتْ حَتَّی یَعْمَلَهُ.»

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص اپنے بھائی کو ایسے گناہ پر طعنہ دے جس سے اس نے توبہ کر لی ہو، وہ مرے گا نہیں یہاں تک کہ خود وہی گناہ کرے۔

تنبیہ الخواطر، ج 1، ص 113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha